حیدرآباد۔28مئی(اعتماد نیوز) کالے دھن کی واپسی پر مرکزی حکومت کی جانب سے
قائم کی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ جسٹس ایم بی شاہ نے کالے دھن
کی واپسی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کالے دھن کو
واپس لانے میں کسی شخص اور بڑے سے بڑے لیڈر پر بھی سخت موقف اپنایا جائیگا۔
انہوں
نے کہا کہ وہ 15سال سے ہائی کورٹ میں ‘ اور 5سال سے سپریم کورٹ میں
خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن انہوں نے کبھی کسی بھی بڑے لیڈر کے معاملہ میں
کوئی نرم رویہ اختیار نہیں کیا۔اور اب وہ اس ٹیم کے سربراہ بنائے جانے پر
وہ کیسے نرم رویہ اختیار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات میں
تیزی بھی پیدا کی جائیگی۔